سعودی ہلال احمر کاامداد طلب کرنے کا پروگرام 6 مختلف زبانوں میں جاری
ریاض(صباح نیوز)سعودی ہلال احمر نے ملک بھر میں امداد طلب کرنے کا پروگرام 6مختلف زبانوں میں جاری کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلال احمر کی جانب سے امداد طلب کرنے کا مواد 6مختلف زبانوں میں جاری کر دیا ہے جس نے ملک میں موجود غیرملکیوں سمیت گونگے اور بہرے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی شخص موبائل اپلیکیشن کے ذریعے فوری امداد طلب کرسکے گا۔