• news

نیازی سے ڈھنگ کا کام نہیں ہو گا‘ نیب نے خدمت کرنی ہے تو زرداری کے پیسے واپس لائے : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سرگودھا میں دریائے جہلم پر لنگر والا پتن تا ساہیوال ہائی لیول پل کا افتتاح کیا۔ لنگروالا پتن تا ساہیوال2100فٹ طویل ہائی لیول پل کی تعمیر پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ شہبازشرےف نے جلسے سے خطاب میں کہاکہ چلچلاتی دھوپ اور روزے کے ساتھ عوام کا جم غفیر یہ گواہی دے رہاہے کہ آنے والا الیکشن مسلم لیگ ن کا ہے۔ 2013ءمیں محمدنوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا بجلی کی بنا پر ہونے والے اندھیرے دور کریں گے اور اللہ تعالی کا بے پایا ں فضل و کرم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے پورا زور لگایا۔ ملک میں جو دوبار ٹرپنگ ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ ٹرانسمیشن لائنز میں خرابی تھی،یہ ٹرپنگ بجلی کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی، وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا ہے۔ ہمارے کام ہماری خدمت کی گواہی د یتے ہیں آج مخالفین کہتے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن کر اگلے 100دن کا پروگرام دیں گے، نیازی صاحب آپ نے کے پی کے میں نہ ہسپتال بنایا نہ کوئی یونیورسٹی، کے پی کے میں آپ نے کچھ نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عام انتخابات کے بعد موقع دیاتو ہر ضلع میںنیا ہسپتال اورنئی یونیورسٹی بنائیں گے۔ مداری، زرداری اور نیازی اکٹھے ہوگئے ہیں، میں کراچی اور سندھ گیا وہاں پر کراچی اور سندھ کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا۔ نیازی صاحب آپ سے کچھ نہیں ہوگا، آپ نے کہاتھا کہ میں پشاو رمیں جنگلہ بس نہیں بناﺅں گا بلکہ کالج اور تعلیمی ادارے بناﺅں گا۔ لیکن آپ نے کوئی ڈھنگ سے کام نہیں کیا نہ کالج بنائے نہ یونیورسٹیاں او رجنگلہ بس پر بھی اب کام شروع کیا ہے اور اس کےلئے پورا پشاور اکٹھار کر رکھ دیاہے۔ عوام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے اور گالی گلوچ کرنےوالے شخص کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے بلکہ عوام پاکستان کی خدمت کرنےوا لوں کو ووٹ دیں گے۔ اگر ہم نے بھارت کو معاشی اور معاشرتی میدان میں شکست دیناہے تو آپ کو مسلم لےگ(ن) کو ووٹ دینا ہوں گے، ہم نے مودی کو پیچھے چھوڑنا ہے۔ نیازی او رزرادی جھوٹے ہیں ایک نے کے پی کے کا ستےا ناس کیا ہے جبکہ دوسرے نے کراچی کو کرچی کرچی کرکے رکھ دیا ہے عوام نے ان کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کردینا ہے اور مسلم لےگ(ن)کو آ گے لےکر آنا ہے۔ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیاہے یہ دعوی بھی ان کے پچھلے وعدوں کی طرح ہوائی دعوی ہے۔ زرداری نے اس دکھی قوم کے ساڑھے 6ارب روپے لوٹے ہیںاور یہ رقم سوئس بنکوں میں پڑی ہوئی ہے اور پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ یہ کسی یتیم کی ہے، یہ کسی بیوہ کی ہے۔ یہ کسی عام آدمی کی ہے- زرداری کے باہر پڑے اربوں روپے کے پیسوں کو واپس لانا ہوگا نیب کواگر خدمت کرنی ہے او ردعائیں لینی ہیں تو وہ زرداری کے یہ پیسے واپس لےکر آئے او راس ملک کے حوالے کئے جائیں، زرداری کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ اگر کرپٹ آدمی کا احتساب نہیں ہوگا تو پاکستان آگے نہیں بڑے گا، پاکستان اسی وقت قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنے گا جب کرپشن کرنے والوں کا بے لاگ احتساب ہوگا۔ خواہ میری جان چلی جائے جب تک میری آخری سانس ہے اورمیرے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جان لڑا دوں گا اورپاکستان کو بھارت سے آ گے لے کر جاناہے۔ دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیااور معیشت کو تباہ کیا گیا جبکہ ہم نے دن رات کام کیاہے۔ صحت عامہ کے میدان میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ نیب نے جو ڈنڈا اٹھایاہوا ہے اس سے لوگ خوفزدہ ہیں اور بعض تو کام کرنا ہی چھوڑ گئے ہیں۔ جہاں پر غلط کام ہواہے اور کرپشن ہوئی ہے نیب کو وہاں پر اپنا ضرور کردار ادا کرنا چاہےے لیکن جہاں پر اچھا کام ہوا ہے وہاں پر بھرپور ستائش بھی کرنا ہوگی،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ نیب ، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمان سمیت دیگر ا داروں کو بھی اچھے کام کو اچھا کہنا چاہےے۔ اگر اچھے کام کو اچھاکہیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا، اگر اچھے کام کو اچھا نہیں کہیں گے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا، گدھے اور گھوڑے کو ایک طرح سے ہانکنے سے پاکستان کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ پاکستان میں اتنی ہمت اور سکت ہے کہ وہ بھارت کا ہر میدان میں مقابلہ کر سکے۔ دفاع کے میدان میں پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے اوروہ ہندوستان کو ناکوں چنے چبوا سکتا ہے۔ بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ میرا یقین کامل ہے کہ اگر ہم ایک ہو جائیں ،”تم اور میں چھوڑ کرہم کی روش پر چلیں“ تو پاکستان چند برس میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ نگران وزیراعلیٰ کے بارے م یں مشاورت جاری ہے۔ شہباز شریف نے کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہونے والے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش گاہ بارہ کہو کے قریب بوبڑی انگوری گئے اور شہید کرنل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ دفاع وطن کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر اور سر کا تاج ہیں ان کی لازوال قربانیوں اور خدمات کی بدولت ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان کے عوام امن و سکون کی نیند سوتے ہیں۔ ملک کی جغرافیائی سرحدوںکی نگہبانی کے لئے سپہ سالار افواج پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میںپاک فوج کمر بستہ ہے اور دشمنان پاکستان کے خلاف موثر کاروائی کرکے ان کا ہر وار ناکام بنایا جا رہاہے۔ شہبازشرےف نے ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور حوالدار شاہد اور شہری محمد اسلم کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن