• news

حکومتی رویے نے مایوس کیا لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائیگا : خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملہ پر حکومت کے روئیے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے‘ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ خورشید شاہ کا حکومت کے رویے سے مایوس ہوتے ہوئے کہنا تھا لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا۔ اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن