• news

خیبرپی کے حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی) خیبر پی کے حکومت نے آئندہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپی کے کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔
خیبر پی کے‘ حکومت

ای پیپر-دی نیشن