• news

انتخابات : نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل‘ اہم معلومات کے کالم غائب‘ پولنگ سکیم کا ڈرافٹ تیار

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے، پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا۔عام انتخابات کے لئے نامزدگی فارم سے قرضوں، مقدمات، دوہری شہریت، 3 سالہ ٹیکس کی معلومات، تعلیم، پیشہ اور ڈیفالٹر کے کالم غائب کر دیئے گئے، نامزدگی فارم میں امیدوار صرف آرٹیکل 62، 63 پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا۔ امیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ نامزدگی فارم میں دے گا۔آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔دریں اثناءالیکشن کمشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا ڈرافٹٹ تیار کرلیا۔ حتمی پولنگ سکیم 22 جون تک جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمشن نے پولنگ سکیم کا ڈرافٹ ویب سائٹ پر جاری کردیا۔ ڈرافٹ میں پولنگ سٹیشنز‘ ووٹرز کی تعداد اور دیاگر معلومات شامل ہیں۔ پولنگ سکیم قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 849 حلقوں کی جاری کی گئی۔الیکشن کمشن کے مطابق مجوزہ پولنگ سکیم میں پولنگ سٹیشنز ‘ ووٹرز کی تفصیلات ہیں‘ پولنگ سکیم میں پولنگ بوتھ مرد خواتین ووٹرز کی تفصیل موجود ہے۔ مجوزہ پولنگ سکیم پنجاب ‘ سندھ ‘کے پی‘ بلوچستان‘ فاٹا‘ اسلام آباد ے حلقوں کی جاری کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنرز کی تیار کردہ پولنگ سکیم ریٹرننگ افسران کو دے دی گئی۔ ریٹرننگ افسران 22 جون تک حتمی پولنگ سکیم بنائیں گے۔
کاغذات نامزدگی

ای پیپر-دی نیشن