نااہل لوگوں کو پارٹی سے دور رکھا جائے‘ حامد خان نے بھی شاہ محمود کی حمایت کر دی
اسلام آباد + نارووال+ منکیرہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نامہ نگاران) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی بھکر سے تین وکٹیں گرا دیں۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ، ممبران صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ اور عامر عنایت شہانی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کا ضلع بھکر سے صفایا ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ ضلع نارووال سے بھی دو وکٹیں اڑا دیں۔ سینٹرل پنجاب سے سینئر نائب صدر ندیم نثار چوہدری کے ہمراہ گذشتہ روز ایم این اے میاں رشید اور ایم پی اے اویس قاسم نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، ندیم نثار چوہدری نے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے چند روز میں ضلع نارووال سے ایک اور بڑی سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرے گی۔ جبکہ سرگودھا سے سےاسی شخصےت مےاں رشےد، علی رضادرےشک، سردار فاروق درےشک، کلےم درےشک اور عبداللہ درےشک بھی پی ٹی آئی مےں شامل ہوگئے۔ چےئرمےن عمران خان نے نئے شامل ہونے والوں کو گلے مےں پارٹی پرچم کے سکارف پہنائے۔ علاوہ ازیں تحریکِ انصاف کے رہنماو¿ں کے اختلافات میں شدت آ گئی، شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان ایڈووکیٹ بھی کھل کر سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حامد خان ایڈووکیٹ نے بھی شاہ محمود قریشی کے موقف کی حمایت کر دی اور سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص ٹکٹوں کے معاملات میں شرکت کر سکتا ہے نہ ہی پارٹی کی سیاسی طاقت استعمال کر سکتا ہے۔ نااہل شخص کی مداخلت رہی تو ہمیں عدالتوں میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ذوالفقار بھٹہ بنام ریاست 2018 میں کہہ چکی ہے کہ نااہل شخص کے کسی اقدام یا مشورے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ نااہل شخص کا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہونا اور پھر پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں میں شامل ہونا قانونی مشکلات پیدا کرے گا۔ فوری طور پر سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل ہونے والے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔
پی ٹی آئی اختلافات