سعودی سفیر کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید آل مالکی نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنگ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ مہمان سفیر کو ادارے کی کارکردگی اور اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جہاں مادر وطن کے دفاع کے دوران زخمی ہونے والوں کی بحالی کا اہم کام کیا جاتا ہے۔ اس دارے میں جدید ترین سہولیات زخمی فوجیوں اور حادثات میں زخمی ہونے والے سویلین دونوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ سفیر نے دفاع وطن کیلئے زخمی ہونے والوں کے عمدہ مورال کی تعریف کی۔
سعودی سفیر