فٹبال ورلڈ کپ ، روس نے پلاسٹک نوٹ جاری کردیا
ماسکو(صباح نیوز)فیفا کے تحت ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے روسی سینٹرل بینک نے ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کے لئے پہلی بار پلاسٹک کا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔سو روبل کے یادگاری نوٹ میں اسٹار گول کیپر سمیت بچے کی تصویر ہے۔ دوسری جانب روسی نقشے والی فٹبال موجود ہے۔