ایشیا کپ : قومی خواتین کرکٹرزکی پریکٹس
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ایشیا کپ کیلئے قومی خواتین کرکٹ نے لاہور میں پریکٹس کا آغاز کردیا ۔ خواتین کرکٹرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور فیلڈنگ سیشن کیا۔ تین روزہ کیمپ کے پہلے روز قومی خواتین کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے برطانوی ٹرینر جمال حسین نے لیکچر بھی دئیے۔ پندرہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم 26 مئی کو کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں ملائشیا روانہ ہوگی۔