اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،’طویل غور و فکر کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام دورانئے میں بھرپور سپورٹ کرنے پر ساتھی کرکٹرز، مداحوں، کرکٹ جنوبی افریقہ اور دنیا بھر سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔