• news

اسلام آباد:کراچی شپ یارڈ میں 32 ٹن بی پی ٹگ بحریہ کے حوالے کرنے کی خصوصی تقریب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے لئے تعمیر کیے گئے 32 ٹن بی پی ٹگ کی پاک بحریہ کے حوالے کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ، کارپوریٹ سیکٹر اور حکومتی اعلیٰ عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس 32ٹن بی پی ٹگ کی لمبائی 32میٹر جبکہ وزن 481ٹن ہے۔ اس کی انتہائی رفتار 12ناٹیگل میل ہے اور اس میں دو ڈیزل انجن اور دو آزیمتھ تھرَسٹر نصب ہیں۔ یہ تمام اطراف سے پاک بحریہ کے تمام سائز کے جہازوں کے ساتھ ٹگنگ آپریشن کی صلاحیت رکھنے والے انتہائی مضبوط فینڈرز کے ساتھ لیس ٹگ ہے۔اس موقع پر خطاب میں مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ یہ پاک چین اقتصادی راہداری سے مقامی صنعتوں کے فروغ کے لئے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی صنعتوں مثلاً شپ یارڈ کو اس مو قع سے بھر پور فا ئدہ اُٹھاناچا ہیے اور روز گار کے مزید مواقع پیدا کر کے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن