پشاور: پولیس نے لاکھوں روپے کے 800 نان کسٹم موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی‘ ملزم گاڑی سمیت گرفتار
پشاور(این این آئی)پشاور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، آٹھ سو سے زائد موبائل قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق سربند نہر پر ناکہ بندی کے دوران تلاشی لینے پر گاڑی سے آٹھ سو تراسی مختلف ماڈل کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز بر آمد کرتے ہوئے ملزم شوکت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد تمام برآمد شدہ فونز کسٹم حکام کے حوالہ کر دئیے جائینگے۔