• news

سعودی عرب : ام السلم میونسپلٹی نے 900کلو غیر معیاری مٹھائی ضبط کرلی

جدہ(اے پی پی) سعودی عرب ام السلم میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سو کلو گرام غیر معیاری مٹھائی ضبط کرلیں۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ شہر میں ام السلم میونسپلٹی نے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 سو کلو گرام مٹھائیاں قبضہ میں لے لیں ہیں۔ بلدیہ کا کہناہے کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی کارکن اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر عربی مٹھائیاں تیار کرکے مختلف دکانوں میں فروخت کے لئے پیش کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن