• news

پاک چین تعلقات کیخلاف پراپیگنڈا کے تدارک کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے: سنجرانی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سی پیک اور چین پاکستان تعلقات کیخلاف پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ بعض علاقائی اورعالمی طاقتیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد چین کی خارجہ امور کی کمیٹی ( پی پی سی سی)کے نائب چیئرمین کونگ کہون کی قیادت میں وفد نے ایوان صدر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم مقام صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام ایشیا کو سماجی و معاشی مرکز بنا کر خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔ چینی وفد نے قائمقام صدر سے اتفاق کیا اور تجارت میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن