جاوید سلیم شورش اسلام آباد بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد ( وقائع نگار) جاوید سلیم شورش کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل منتخب کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل کے اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق محمود جہانگیری اور ممبران اسلام آباد بار کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سال کے لئے مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین و ممبران کا تقرر کیا گیا۔ فیاض جندران لیگل ایجوکیشن کمیٹی ، ہارون الرشید چیئرمین مین ڈسپلنری کمیٹی اور قاضی رفیع الدین چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی منتخب کئے گئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل منتخب کیا گیا ہے۔