ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اولیڈ اور سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی متعارف کرادیئے
لاہور (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ گوگل اسسٹنٹ پر مبنی نئی ٹی وی لائن اپ متعارف کرادی ہیں۔ اس میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی اور ایل جی کے سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی سیریز کے ساتھ تھنک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (ThinQ AI) ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی فیچرز کو براہ راست ٹی وی کے ریمورٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے اور اسکے لئے الگ سے کسی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہے۔ گوگل اور ایل جی کے درمیان اشتراک سے صارفین کی زندگیوں میں مزید سہولت آئے گی اور اس ٹیکنالوجی اشتراک سے ایل جی کے ایوارڈ یافتہ ٹی وی لائن اپ پر مثبت اثر پڑے گا۔