• news

نگران حکومت میں کاروباری برادری کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے: طاہر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے نگران حکومت میں کاروباری برادری کے نمائندوں اور تجربہ کار ماہرین معاشیات کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت حساس دور سے گزر رہی ہے لہذا نگران حکومت ایک ماہر ٹیم کے بغیر معاشی معاملات کو نہیں سنبھال پائے گی۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن