• news

چھوٹی اور بڑی عید پر بھارتی فلموں کی نمائش بند کر دی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پر مختصر پابندی عائد کردی۔ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عیدالفطر اور عیدالاضحی پر ہوگا۔ پابندی کا دورانیہ عیدالفطر سے 2دن پہلے سے عیدالاضحی کے دو ہفتے بعد تک ہوگا۔ سنسر بورڈ نے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مقامی فلمی صنعت کے فروغ کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
پابندی

ای پیپر-دی نیشن