یاد نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں: عمران، بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے: خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو کتنے اجلاسوں میں آنا چاہیے تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا۔ صحافی نے سوال کیا آپ نہیں ہیں تو صحیح اسمبلی کون چلائے گا جس پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عمران خان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، بالآخر عمران خان کو اسمبلی یاد آ ہی گئی۔ جو سیاست دان اسمبلی میں آتا ہے وہی اصل سیاست دان کہلاتا ہے، عمران خان کو چاہئے کہ وہ اسی طرح اسمبلی میں آتے رہیں۔
عمران/ خورشید شاہ