• news

مقبوضہ کشمیر میں ڈیم کی تعمیر، بھارت پا کستان کو معاشی اپاہج بنانا چاہتا ہے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنانے کی خوفناک سازشیں کر رہا ہے۔حکومت پاکستان نے بھارتی خوشنودی کیلئے بین الاقوامی سطح پرمتنازعہ ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ صحیح معنوں میں پیش نہیں کیا۔بھارتی فوج کی طرف سے رمضان المبار ک میں مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کا اعلان محض ڈرامہ اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے۔ نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری اسی طرح جاری ہے۔ بھارتی فوج کشمیری خواتین سے بداخلاقی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی تحریک آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے پاکستان کو چین، روس اور مسلم ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔ ہجویری ہائوسنگ سکیم میں افطار پروگرام سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیااور ہمیشہ تخریب کاری و دہشت گردی کے ذریعہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھی اس کی ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد فوج مسلط ہے اور نت نئے طریقوں سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت ساڑھے آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھار ہا ہے لیکن اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ نہتے کشمیریوں کی شہادتوں سے تحریک آزادی جموں کشمیر اور زیادہ مضبوط ہو گی اور بھارت سرکار کو بالآخر مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن