امریکہ کا برازیل کے 2سفارتکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم
واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں تعینات برازیل کے 2سفارتکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیاگیا ہے ۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں تعینات دو برازیلین سفارتکار 48گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں،یہ اقدام برازیلین حکومت کے اس اقدام کے جواب میں کیا گیا جس کے تحت برازیل میں تعینات 2سینئر امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا تھا،برازیل حکومت کی جانب سے ناپسندید شخصیات قرار دے کر ملک بدر کئے گئے امریکی سفارتکاروں میں کراکس میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اور ڈپٹی چیف آف مشن شامل ہیں۔واضح رہے کہ برازیل میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیابی کے بعد امریکہ نے برازیل کیخلاف عائد اقتصادی پابندیاں سخت کر دی ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔