غیر جانبدارانہ عام انتخابات کیلئے بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کا امکان، اعلان 30 مئی کو متوقع
کوٹ ادو(خبر نگار) منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کا امکان ہے، باخبرذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات جولائی میں متوقع ہیں جن کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرکے یا عارضی طورپر معطل کرنے کی تجویز زیرغور ہے جس کے تحت نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی ان اداروں کے سربراہان کے اختیارات ختم کئے جانے کا قوی امکان ہے اس دوران بلدیاتی اداروں کا چارج سرکاری افسران سنبھال لیں گے اور ان اداروں کا آڈٹ بھی کیا جائے گا اور سرکاری ریکارڈ کی مکمل چھان بین ہوگی، بلدیاتی اداروں کے متعلق حتمی اعلان 30مئی تک متوقع ہے، معطلی کی اطلاعات کے ساتھ بلدیاتی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اور سرکاری ریکارڈ اور فائلوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔