• news

ممبئی حملے : نواز شریف کے بیان پر وفاق کو جواب داخل کرنے کیلئے 5 جون تک مہلت

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق نواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان پر وفاق کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت5جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے حالیہ بیان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔فاصل بنچ نے جب سماعت شروع کی تو درخواست رائے تجمل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ متحدہ بانی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پابندی عائد کی لہٰذا پیمرا کو نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے سے روکا جائے اور ایف آئی اے کو ریاست کے خلاف بیان بازی پر سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے۔دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا یہ آئین شکنی کا بھی معاملہ ہے۔ نوازشریف وطن سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کی جواب داخل کروانے کیلئے مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پیمرا اور پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور مزید سماعت 5جون تک کیلئے ملتوی کردی جبکہ ایف آئی اے حکام نے اپنا جواب داخل کروا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن