اوکاڑہ‘ ننکانہ صاحب‘ بورے والا 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (نامہ نگاروں سے) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 3 شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی قصبہ گوگیرہ کی نسیم بی بی بس کے انتظار میں سڑک پر کھڑی تھی کہ گاڑی قریب آ کر رکی کہا ہم اوکاڑہ جا رہے ہیں بیٹھ جائو آپ کو اتار دیں گے جس پر نسیم بی بی گاڑی میں بیٹھ گئی تو وہ گاڑی نواحی قصبہ ستگھرہ میں لے گئے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر الگ کمرے میں لے گئے جہاں عمران نے اسے گن پوائنت پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اس کا ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ ننکانہ کے قریبی گائوں فتوآنہ کی رہائشی (ا) کو محسن وغیرہ ملزمان نے اغواء کے بعد زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان کے خلاف سیماں بی بی کی مدعیت میں تھانہ مانگٹانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بورے والا میں اقبال جوئیہ سکنہ 169ای بی کام کاج کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا اس کی بیوی گھر میں اکیلی تھی اسی دوران محمد اشرف سکنہ 169ای بی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اقبال کی بیوی(ن) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔