• news

ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف مزید کارروائی کیلئے کمیٹی تشکیل

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 57 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ پر مشتمل افسران کی چار رکنی فارنسک آڈٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن