• news

مظفر گڑھ: 20 منٹ پہلے فزکس کا پرچہ چھن جانے پر طالبہ بیہوش

مظفرگڑھ (نامہ نگار)گورنمنٹ کالج فار وومن میں قائم ایف ایس سی کے امتحانی سنٹر میں فزکس کا پرچہ بیس منٹ پہلے چھن جانے پر طالبہ بے ہوش ہوگئی، تفصیلات کے مطابق موضع نور کبڑا کی رہائشی ایف ایس سی کی طالبہ سونیہ خان نے اپنے والد کے ہمراہ مظفرگڑھ پریس کلب پہنچ گئی۔
کر شکوہ کیا کہ امتحانی مرکز کی سپرنٹنڈنٹ اور نگران نے فزکس کے پرچہ کے دوران مجھے بلاوجہ پریشان کیا اور ناحق الزام تراشی کرتے ہوئے مقررہ وقت سے بیس منٹ پہلے پیپر چھین کر کمرہ امتحان سے نکال دیا۔ جب نگران عملہ سے اس کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ پیچھے بیٹھی لڑکی کو نقل کرا رہی تھی۔ بچی کے والد محمد رمضان نے بتایا کہ اسکی بیٹی سونیہ خان بہت ذہین طالبہ ہے جس نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1065 نمبرز لیکر اعزاز کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد کئی پرائیویٹ اکیڈمیوں نے انہیں اپنی بچی کو انکی پرائیویٹ اکیڈمی میں داخل کرنے پر مجبور کیا مگر ہم نے انکار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو انکوائری کرنے کا حکم۔

ای پیپر-دی نیشن