امریکہ نے ایران، ترکی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد، کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ ان افراد اور کمپنیوں نے پابندیوں والی ایرانی ائر لائنز کو معاونت فراہم کی۔ ایران کی 4 ائر لائنز پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔