• news

ایپکا پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کے الیکشن، پولنگ 28 مئی کو ہو گی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے سنٹرل چیف الیکشن کمشنرقاضی محمد طیب فاروقی نے ایپکا پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کے الیکشن کے حوالے سے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ25مئی اور پولنگ 28مئی کو ہو گی۔
جس میں ایپکا پنجاب کے صدر، سینئر نائب صدر، جونیئر نائب صدر،جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، پریس سیکرٹری ، اسسٹنٹ پریس سیکرٹری اور آفس سیکرٹری کے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن