• news

دو ماہ بعد عوام کی تائید سے عمران کو کلین بولڈ کرینگے: حمزہ شہباز

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دو ماہ انتظار کریں، عوام کی تائید و حمایت سے عمران خان کو عام انتخابات میں کلین بولڈ کرینگے اور عوام ان کی الزامات اور گالیوں کی سیاست سمندر میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اب لاہور سے الیکشن نہ لڑنا ورنہ عوام تمہاری ضمانت ضبط کرادینگے۔ حمزہ شہباز نے جی ٹی رو ڈ پر شمالی لاہور کے مسلم لیگی ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیںکہ عمران خان سے دوہرا معیار کسی کا نہیں، 5برسوں تک لاہور کی میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں نے خیبر پختونخواہ میںاب اسی منصوبے کا آغاز کردیا ہے اسی طرح جب کے پی کے میںسیلاب اور ڈینگی آیا تو یہی نیازی خان پہاڑوں پر چڑھ گئے، پشاور کے ہسپتالوں کی حالت زار کا پول چیف جسٹس نے کھول دیا جبکہ پنجاب میں اندھیروں کو اجالوں میں بدلا گیا جوکہ آسان کام نہیں تھا، حمزہ شہباز نے کہاکہ میٹرو بس کے بعد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین بھی چلادی ہے جبکہ پنجاب کے 25اضلاع کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینیں کام کررہی ہیں اور گذشتہ 5برسوں میں صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الزامات کی سیاست اور گالیاں دینے والوں نے 5سال ضائع کئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اسی عرصے میں جوترقیاتی کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ لاہور شہر کی ترقی کے مخالفین کو میٹروبس، اورنج لائن ٹرین اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام 2018ءکے انتخابات میںبھی ترقی و خوشحالی کے منشور کو ووٹ دینگے اور ملک کوصحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرینگے۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن