• news

قائمہ کمیٹی کو پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بریفنگ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان ، سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی ، سینیٹرز فیصل جاوید اور مسز عابدہ محمد عظیم کے علاوہ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سید ابو احمد عاکف ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طحہٰ حسین بگٹی، پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ ، نیشنل اکیڈمی آف آرٹس و دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اس کے ماتحت اداروں کے کام کے طریقہ کار ، کارکردگی، بجٹ اور درپیش مسائل کے حوالے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے قائمہ کمیٹی کو وزارت کے کام کے طریقہ ، بجٹ اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ 1972ء میں قائم کیا گیا اور2008ء تک کئی دفعہ وزارت کوختم کر کے دوبارہ تشکیل دیا گیا۔ وزارت کے پہلے وزیر شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے میاں رضاربانی ، سید یوسف رضا گیلانی سمیت اس کے 22 وزراء رہے اور موجودہ وزیر میاں ریاض حسین پیزادہ ہیں ۔ اس ادارے کا مشن فیڈرٹنگ یونٹس میں 1973ء کے آئین کے مطابق اعتماد پیدا کرنا، پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے تفصیلی آگاہ کیا ۔ 1962ء کے آرڈنینس کے تحت کارپوریٹ باڈی کے طور پر قائم کی گئی اور 2011ء میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں ۔بورڈ کے 37 ممبران ہیں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے 16 ممبران ہیں ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کا اسلام آباد میں ہیڈکوارٹر اور چاروں صوبائی درالخلافوںمیں سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ہیڈکوارٹر میںکل ملازمین501 اور چاروں سینیٹرز سمیت 661 ملازمین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن