• news

خیبرپی کے کے مختلف اضلاع میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ

پشاور(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپی کیمیں کے مختلف اضلاع میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ ظاہر کردیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں خصوصا خیبر پی کے میں شدید گرمی اور لو کے پیش نظر پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سمیت متعدد اضلاع میں ہیٹ سٹروک کا امکان ظاہر کیا ہے۔ہیٹ سٹروک کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ سٹروک اور اس سے بچا ئو کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ پشاور سمیت کوہاٹ، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈویژنل کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کو فعال رکھنے اور فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن