• news

غزہ : ہزاروں فلسطینیوں کا مظاہرہ‘ اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘25 زخمی

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں مسلسل نویں جمعہ کو بھی ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 فلسطینی زخمی ہوئے، آنسو گیس کے باعث کئی بے ہوش ہوگئے۔’’گھر چلو‘‘ تحریک کے نویں جمعہ پر ہزاروں فلسطینی اسرائیلی سکیورٹی باڑ پر پھر جمع ہوئے۔ ہزاروں مظاہرین نے 2007ء سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ان کے گھر واپس جانے دیا جائے۔ 30مارچ سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 120 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن