جھنگ، بوریوالہ، ڈسکہ:3 کمسن بچے زیادتی کا شکار، ایک ملزم گرفتار
جھنگ، بوریوالہ، ڈسکہ (نمائندگان) مختلف واقعات میں 3 کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جھنگ میں صدیق آباد گوجرہ روڈ کی شازیہ بی بی نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ اوباش علی حسن نے مبینہ طور پر اس کے سات سالہ بیٹے احمد عباس سے زیادتی کی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں بوریوالا میں بابر علی سکنہ 455ای بی کا 10 سالہ بیٹا عطاء الرحمن اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی گائوں کا ملزم علی حسن اسے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈسکہ کے علاقہ بھولا موسیٰ میں اعجاز کے بیٹے (ع) کو ملزم زمان بہلا پھسلا کر ساتھ لے گی اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔