• news

خیبر پی کے میں ایک سکول، کالج یونیورسٹی، تھانہ ہسپتال بنایا ہو تو سیاست چھوڑ دونگا: ارباب خضر کا پرویز خٹک کو چیلنج

پشاور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کو پانچ سالہ دور حکومت پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزخٹک بتائیں کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پورے صوبہ میں کوئی ایک سکول، کالج، یونیورسٹی، تھانہ، ہسپتال یہاں تک کہ کوئی بی ایچ یو بھی بنائی ہو تو میں ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دونگا۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضر حیات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت، انصاف، تعلیمی نظام، پولیس اور پٹواری کلچرکو بہتر بنانے کے ایجنڈے پر بر سر اقتدار آئی تھی مگر افسوس کہ مذکورہ اداروں کوٹھیک کرنے کی بجائے اس کا حلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ہے وزیر اعلی اس کی کا بینہ اور منظور نظر افسران نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں سوائے لوٹ مار کے کچھ بھی نہیں کیا ہے اور کرپشن کے ایسے ریکارڈ رقائم کئے گئے ہیں کہ تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے اور حکومت جانے کی دیر ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی کابینہ سمیت احتساب کے شکنجے میں ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن