• news

عمران 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹری کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں: گلالئی

اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں، ہماری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان جنگلہ بس کہتے کہتے خود 25 فیصد کمیشن کیلئے جنگلہ بس بنا رہے ہیں اور 60 ارب روپے جس سے کئی ہسپتال بن سکتے تھے۔ پرویز خٹک اور عمران خان کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں، پہلے بلین ٹریز میں کمیشن بناتے اور بنی گالہ حصہ پہنچاتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن