کراچی: جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان اور رقم کی تقسیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز اور مخیر حضرات نے گزشتہ روز گلشن اقبال میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے واقعہ کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی۔ متاثرہ خاندانوں کو راشن‘ چارپائی‘ بستر اور پنکھے دیئے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہر خاندان کو 10ہزار روپے امدادی رقم بھی دی گئی ہے۔