ساہیوال: بدچلنی کا شبہ، بیوی کو گلا دبا کر ہلاک کردیا
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 59۔جی ڈی میں بدچلنی کے شبہ میں خاوند نے بیوی کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔ بیوپاری لیاقت علی کا اپنی بیوی سے کافی عر صہ سے جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز ملزم نے اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر آج بعد دوپہر گلا دبا کر قتل کر کے خود فرار ہو گیا۔ پولیس بہادر شاہ نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل ہو گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔