پنجاب یونیورسٹی کے 2 طلبہ امریکہ کے گلوبل انڈر گریجوایٹ ایکسچینج پروگرام کیلئے منتخب
لاہور (لیڈی رپورٹر): پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے دو طالبعلموں کو امریکہ کے گلوبل انڈرگرایجوایٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان کے فال سمسٹر2018 کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ آئی بی اے کے ساتویں سمیسٹر کے طالبعلم سید ارتضیٰ حیدر بخاری اور طالبہ حاجرہ جاوید یونائیٹیڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹس کی جانب سے فنڈ کئے گئے اس پروگرام میں اگست 2018 میں میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ امریکہ کا گلوبل یو گریڈ پروگرام پاکستان اور امریکہ کے عوام میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔