• news

ماہِ رمضان اخوت ، بھائی چارے اور خدمت خلق کا در س دیتا ہے: مولانا فضل الرحمان بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہونے والا ہے اگر ہم روزے کا فلسفہ سمجھتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہو جائیں تو روحانی سکون ، اطمینان قلب حاصل کر سکتے ہیں ۔ نو جو ان نسل کو اپنا دھیان دین اسلام کی طرف کرنا چاہیے۔ ماہِ رمضان ہمیں باہمی اختلا فات ختم کر کے اخوت ، بھائی چارے اور خدمت خلق کا در س دیتا ہے ۔آخر میں کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ میں اللہ کی راہ میں جس قدر خرچ کیاجائے وہ کم ہے اور اس کا ستر گناثواب ہوگا۔ یتیموں ، بے کسوں ، بے سہاروں کی اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نوا ز کر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن