البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مساجد میں صفائی و آگاہی مہم
لاہور (پ ر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے رمضان کی خصوصی صفائی و آگاہی کمپین شہر کے مختلف حصوں میں جاری ہے۔ جمعہ کے روز جامع مسجدغوثیہ اورجامع مسجد نورِ مدینہ، سراج پورہ میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم نے جامع مساجد کے خطیب حضرات سے ملاقاتیںکیں اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میںصفائی سے متعلق اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو موضوع بنائیں تا کہ ما حول کو گندگی سے پاک رکھنے کیلئے شہریوں کے کردار کو یقینی بنایا جاسکے۔البیراک ٹیم نے نمازیوں میں رمضان کیلنڈرز اور آگاہی بروشیرز بھی تقسیم کئے۔نمازِ جمعہ سے قبل علاقے میں صفائی آپریشن بھی کرایا گیا تاکہ نمازیوں کو صاف ستھری راہ فراہم کی جاسکے۔