• news

عمران ہوش کے ناخن لیں، عوام سے معافی مانگیں: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ جمہوریت اور جمہوری نظام کا تسلسل ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ گزشتہ دور کی طرح اس سال بھی پرامن طریقے سے حکومت کی مدت کی تکمیل اور اقتدار کی منتقلی ہونے جا رہی ہے حمزہ شہباز لاہور انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد بہت ضروری ہے 22 کروڑ پاکستانیوں کے ملک نے زلزلوں، سیلابوں اور دہشتگردی کا سامنا کیا ہے اور دن بدن پاکستان آگے کی طرف جا رہا ہے حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا 5 سال ضائع کرنے، لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے اور گالیوں اور الزامات کی سیاست کرنے پر عمران خان کو کے پی کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے قرضے معاف کرانے والے جہانگیر ترین اور قبضہ گروپ علیم خان کو دائیں بائیں کھڑے کرکے نیازی خان کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں؟ انہیں لاہور کے عوام نے ایک بار پھر بری طرح ٹھکرا دیا ہے حمزہ شہباز نے کہا کہ تین مرتبہ لاہور میں کوشش کرنے کے باوجود عمران خان یہاں کا دورہ نہیں کر سکے ان کا استقبال خالی گلیوں اور ویران سڑکوں نے کیا حمزہ شہباز نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ایمرجنسی و دیگر شعبوں کا دورہ کیا حمزہ شہباز نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پنجاب بھر میں خاطر خواہ کام ہوا ہے اس کے باوجود ہمیں اپنی کمزوریوں کی نشاندہی اور دور کرنے کیلئے کاوشیں کرنا چاہیں حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ایک عاجز انسان ہیں اور کسی کو چیلنج نہیں کرتے لیکن جب عام انتخابات کا میدان لگے گا تو سچ سامنے آ جائیگا حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی پنچھی آتے جاتے رہتے ہیں لوگ ان کا خود احتساب کریں گے قوم دیکھ رہی ہے کہ کس نے ان کے مینڈیٹ کا احترام کیا یا نہیں اور عام انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن