نگران وزیراعظم کیلئے کمیٹی کو 4 نام بھیجوں گا : خورشید شاہ
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا جس میں اپوزیشن کی جانب سے چار نام دینے کا اختیار میرے پاس ہے لیکن ہمیشہ کی طرح سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی طرف سے شیری رحمان اور نوید قمر کے نام دیئے جائیں گے جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا ایک ایک رکن شامل ہو گا۔انہوں نے کہا اب بھی پرامید ہوں کہ پارلیمانی کمیٹی متفقہ اور کثرت رائے سے نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کر لے گی لیکن اگر اتفاق رائے نہ ہو سکا تو معاملہ الیکشن کمشن میں جائے گا ۔
خورشید شاہ