عمران سیریز سمیت 5 ہزار سے زائد کتابوں کے مصنف مظہر کلیم ایم اے انتقال کرگئے شہباز شریف، مریم اورنگزیب کی تعزیت
ملتان/ لاہور (سپیشل رپورٹر + خصوصی رپورٹر) پانچ ہزار سے زائد کتابیں لکھنے والے اور معروف ڈائجسٹ عمران سیریز کے مصنف اور قانون دان مظہر کلیم ایم اے انتقال کر گئے۔ مظہر کلیم ایم اے نے عمران سیریز عمر و عیار اور بچوں کے لئے پانچ ہزار سے زائد کتابیں لکھیں وہ وکالت کے ساتھ ساتھ 1976 سے ریڈیو پاکستان ملتان سے مقبول پروگرام جمہوری آواز کرنے کے ساتھ ساتھ کالم نگار اور مختلف اخبارات سے بھی وابستہ ہے مرحوم مظہر کلیم ایم اے کی عمران سیریز سمیت دیگر کتابوں کو ملک بھر میں پذیرائی ملی مظہر کلیم نوجوانوں میں بہت مقبول تھے۔ ان کو آبائی قبرستان حسن پروانہ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مظہر کلیم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
مظہر کلیم ایم اے انتقال