اسلام آباد گرلز کالج میں زیرتعلیم بلوچستان کی طالبہ لاپتہ ہوگئی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد ایف سکس ٹوگرلز کالج کی طالبہ لاپتہ ہو گئی ۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ ائیر کالج میںزیر تعلیم تھی اور چھٹیوںکیوجہ سے واپس اپنے علاقے کوئٹہ واپس گئیں اور طالبہ کو سکول کاایک ڈرائیور ائیر پورٹ پر چھوڑ کر آیا بورڈنگ کے بعداس کا لڑکی سے کالج انتظامیہ اوروالدین کا کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے ۔ پرنسپل کالج میڈم روبینہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوںکیوجہ سے طالبات اپنے گھروںکو جا چکی ہیں اس لئے کسی کو بھی شامل تفتیش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ پرنسپل اور ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کے مختلف بیانات نے معاملہ کو الجھا کے رکھ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق طالبہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔ ایک ڈرائیور ٗ ایک اکائونٹ آفیسر طالبہ کو ائیر پورٹ پر چھوڑنے گئے تھے ان دونوں کے موبائل فون بند جا رہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی طالبہ غائب ہوچکی ہے جو بعدمیںتین روز بعد مل گئی تھی۔ طالبہ کے والدین مسلسل کالج انتظامیہ سے رابطہ کرتے رہے ہیںاور انہیں ایک ہی جواب دیا گیا کہ ان کی بیٹی کو بحفاظت ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا تھا ۔ کالج کی پرنسپل روبینہ کا کہنا ہے کہ ایسا واقع ضرور ہوا ہے اور یہ واقعہ جمعرات کے روز ہواکالج کی انتظامیہ نے بورڈ نگ کے حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ کالج کے سٹاف کو بھی طالبہ نے اپنی بورڈنگ کا مسیج بھی بھیجا ہے ۔اب اس کے والدین بتا رہے ہیںکہ بچی گھر نہیںپہنچی ہے پرنسپل کا موقف تھاکہ شاید یہ ان کا کوئی خاندانی مسئلہ ہو سکتا ہے ۔وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل حسنات قریشی کا کہنا ہے کہ طالبہ اسلام آباد سے غائب ہوئی ہیں اس کے سواء میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہے تحقیقات شروع کر رہے ہیںجس کے بعد اصل صورتحال سامنے آئیںگی۔ دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طالبہ کے والدین بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیںاور وہ اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کر رہے ہیں۔