• news

لاہور ائرپورٹ: شاہین ائر لائن کے ملازم نے دیرینہ دشمنی پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ ڈالا، انتظامیہ نے معطل کر دیا

لاہور (نیوز رپورٹر ) شاہین ائرلائن کے ایک ملازم نے علامہ اقبال ائر پورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر محمد شہباز کا پاسپورٹ پھاڑ ڈالا۔ذرائع کے مطابق شاہین ائر کے عملے کے رکن احمد شہزاد نے دیرینہ دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑا۔مسافر کی شکایت پر ائیر لائن انتظامیہ نے احمد شہزاد کو معطل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن