• news

محسن وال: تحصیل ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت‘ خاتون نے رکشہ میں بچے کو جنم دیدیا

محسن وال (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت خاتون نے رکشہ میں بچی کو جنم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق بائو جان کالونی کے رہائشی محمد سلیم گزشتہ روز صبح کے وقت اپنی بیوی نادیہ بی بی کو لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آیا جس کو لیبر روم میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر ایمن نے خاتون کو چیک کرنے کے بعد یہ کہہ کر گھر واپس بھیج دیا کہ ابھی ڈلیوری کا وقت نہیں اس کو گھر لے جائو جس پروہ اس کو گھر لے گئے گھر جاتے ہی دوبارہ خاتون کو دردیں شروع ہوگئیں جس پر اسے دوبارہ رکشے پر ہسپتال لایا جا رہاتھا کہ خاتون نے رکشے میں ہی بچی کو جنم دے دیا ،خاتون کے ورثاء نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن