• news

محمود الرشید نے دو صوبائی حلقہ بندیاں ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ سپیشل رپورٹر) حکومتی ارکان کے بعد اپوزیشن نے بھی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کر دئیے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید نے الیکشن کمشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ محمود الرشید نے پی پی 151 اور پی پی 160 کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیاہے۔درخواست میں الیکشن کمشن اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمشن نے 20 اپریل کو خلاف قوانین فیصلہ سنایا جبکہ الیکشن کمشن قومی اسمبلی کے حلقے کو 2 سے زاید حلقوں میں تقسیم کیا، الیکشن کمشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو دور نہیں کیا گیا اوردرخواست گزار کے حلقے کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن