• news

سندھ ہائیکورٹ نے 50 سال سے انصاف کے حصول کیلئے سرگرداں شہری کی سن لی

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے 50 سال سے انصاف کے حصول میں سرگرداں 93 سالہ شہری محمد اسماعیل صدیقی کو وکیل فراہم کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیئے۔محمد اسماعیل صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ 1967 میں انہوں نے محکمہ پرنٹنگ کارپوریشن کے ملازم کی حیثیت سے ایل ایل بی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور قواعد کے مطابق انہیں لیبر آفیسر کی حیثیت سے ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق تاہم 1986 میں ان کی ریٹائرمنٹ تک فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔اسماعیل صدیقی 1986 سے لے کر اب تک عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔حتی کہ سپریم کورٹ نے بھی اسماعیل صدیقی کو 4 اضافی انکریمنٹ دینے کا حکم دیا تھا، لیکن ابھی تک فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔درخواست گزار کے مطابق وہ اپنا حق حاصل کرنے کی دھن میں ہیٹ ویو اور جلتے سورج سے بھی بے نیاز ہوچکے ہیں۔اسماعیل صدیقی کی درخواست پر سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے وسائل کی کمی کے باعث درخواست گزار کو وکیل فراہم کیا اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن