• news

پاکستان، امریکہ تعلقات میں بہتری لائیں گے: شیلا جیکسن، امن، محبت تمام مذاہب کی روح ہے اعزاز چوہدری

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفا رتکاری اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے روابط مزید گہرے کرنے کیلئے کام کر ونگی۔واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایک افطار عشائیے میں اظہارخیال کرتے ہوئے شیلا جیکسن نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سفارتکاری اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان روابط مزید گہرے کرنے کیلئے کام کریں گی۔پاکستان کے سفیراعزازاحمدچودھری نے کہا امن ،محبت اور رواداری دنیا کے تمام مذاہب کی روح ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن