امریکی سکیورٹی اہلکاروں کا یمنی قیدیوں پر تشدد‘ تفتیش کیلئے ایوان نمائندگان میں قرارداد منظور
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد کو منظور کر لیا ہے، جس میں یمن میں امریکی فوجیوں یا خفیہ اہلکاروں کی جانب سے مقید افراد پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد وزیردفاع جیمز میٹس نے تعین کرنا ہے کہ آیا یمن میں امریکی سکیورٹی اہلکار گرفتار یمنی افراد پر تفتیشی عمل کے دوران تشدد کرتے رہے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں یہ قرارداد ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن رَو کھنہ نے پیش کی تھی۔ اس کا ابھی تعین نہیں ہو سکا ہے کہ منظور کی گئی قرارداد کو نئے دفاعی بِل کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔